ایران میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی

February 27, 2020

ایران میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس سے متاثرین کے141 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام نے گزشتہ روز کورونا سے متاثرین کی تعداد 139 بتائی تھی جن میں مرنے والوں کی تعداد 19 تھی ۔