یورپی یونین بھی نیب کے انتقام کی نشاندہی کررہی ہے، بلاول

February 28, 2020

یورپی یونین بھی نیب کے انتقام کی نشاندہی کررہی ہے، بلاول

اسلام آباد(اے این این/این این آئی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کے سیاسی انتقام کی یورپی یونین جیسے عالمی ادارے بھی نشاندہی کررہے ہیں، ہمارے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق رپورٹ خطرناک ہے، چیئرمین نیب کو وضاحت دینا ہوگی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی معیشت کے لئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا موقع پیدا کیا تھا۔