پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سابق عہدیداران کا ہنگامی اجلاس، تنظیم سازی مسترد

February 28, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے سابق عہدیداران کا ہنگامی اجلاس،شہر میں ہونے والی حالیہ تنظیم سازی مسترد،تفصیلات کے مطابق پارٹی کے سابق عہدیداران بشمول سابق سینئر نائب صدر جواد امین،سابق صدر یوسف ڈمرا،سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل نادر بادوزئی،سابق سیکرٹری انفارمیشن بابر کھوکھر،سابق سینئر نائب صدر نسیم خان،سابق سیکرٹری فنانس یاسر بلوچ اور سابق سیکرٹری پبلک ویلفئیر عارف لودھی اور سابق سیکرٹری جنرل لیبر ونگ ڈاکٹر عارف ہانس نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ہونے والی نئی تنظیم سازی کسی صورت قابل قبول نہیں،پارٹی کو برباد کیا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے آئین و قوانین کی خلاف ورزی کرکے سپانسرز کو عہدے دئیے گئے،فصلی بٹیروں پر مشتمل ضلعی و سٹی تنظیم کسی صورت قبول نہیں۔