پشاور یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار کو کام جاری رکھنے کی اجازت

February 28, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے قائداعظم کالج آف کامرنس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر یورید احسن ضیاء کو دوسرے احکامات تک رجسٹرار کی حیثیت سےکام جاری رکھنے کی اجازت دے دی اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ یورید احسن ضیاء کے پاس رجسٹرار کے عہدے کا اضافی چارج ہے۔