ہیوسٹن میں اچانک پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی

February 28, 2020


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اچانک پانی کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی اور بیچ سڑک پر کئی فٹ بلند فوارہ پھوٹ پڑا۔

پانی کی پائپ لائن لیکج کے باعث پھٹی اور یوں بیچ سڑک پر بلندو بالا فوارہ پھوٹتا دکھائی دیاجس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

اس واقعے میں ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہوا جبکہ ہائی وے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی جس میں کئی گاڑیاں ڈوب گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا اور اور ہائی وے وقتی طور پر بند کردی گئی ہے۔