شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

February 28, 2020

بینکنگ عدالت نے شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا

بینکنگ عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لاہور کی بینکنگ عدالت نے شہباز شریف کے داماد کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے جائیداد نیلامی کے لیے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی جبکہ لاہور کی بینکنگ کورٹ نمبر 4 نے جائیداد نیلامی کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔

بینکنگ کورٹ نے نجی بینک کے دعوے کو منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔

واضح رہے کہ نجی بینک نے شہباز شریف کے داماد کے خلاف مؤقف اختیار کیا تھا کہ شہباز شریف کے داماد نے دو کروڑ 54 لاکھ قرض لیا لیکن واپس نہیں کیا، عمران علی یوسف نے 240 قسطیں ادا کرنی تھیں لیکن 120 قسطیں ادا کی۔

جس پر لاہور بینکنگ عدالت نے شہباز شریف کے داماد کا ڈیفنس میں گھر اور کمرشل پراپرٹی کو نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔