یاسمین راشد نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو اصلی قرار دیا

March 01, 2020

یاسمین راشد نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو اصلی قرار دیا

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو اصلی قرارد یا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کی تمام رپورٹس پنجاب حکومت کی نگرانی میں بنی ہیں جو بالکل اصلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں رپورٹس تیار کرنے والے ڈاکٹرز پر اعتماد ہے وہ آج بھی نواز شریف کی رپورٹس پر قائم ہیں۔

دوسری طرف یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا، 16 ہفتے ہوگئے وہ کسی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے بھیجی جانے والی رپورٹس نامکمل ہیں۔

صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس پر اسپتالوں میں سینٹر قائم کیے گئے ہیں، بروقت حکومتی اقدامات سے مریضوں کی تعداد نہیں بڑھی ہے۔