کراچی، کوروناوائرس ٹیسٹس میں 12 افراد کلیئر قرار

March 02, 2020

کراچی، کوروناوائرس ٹیسٹس میں 12 افراد کلیئر قرار

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے اسکریننگ اور ٹیسٹس نتائج میں 12 افراد کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12 افراد کی اسکریننگ کی گئی تھی جن میں کسی بھی مریض میں کورونا وائرس پازیٹو نہیں آیا۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی میں آج کورونا وائرس کے شبے میں 4 افراد کے ٹیسٹس کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز 8 افراد کے ٹیسٹس کیے گئے تھے۔