• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، کورونا وائرس کے حوالے سے محکمہ صحت کے اقدامات

کوئٹہ میں محکمہ صحت نےکوروناوائرس کےحوالےسےحفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ کے 2 اسپتالوں سمیت بلوچستان میں مختلف مقامات پر 15 آئسولیشن وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ کے جن اسپتالوں میں کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اُن میں فاطمہ جناح اور شیخ زید اسپتال شامل ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے پنجپائی، مری آباد، مغربی بائی پاس، تفتان، چمن، مند، جیوانی، قمردین کاریز، ماشکیل اور بادینی سمیت مختلف مقامات پر بھی آئسولیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین