حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے،راناثناءاللہ

March 03, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نےمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمان سےملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی کابینہ عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ،عوام کو ریلیف دینے کی بجائے (ن) لیگ کی قیادت کوانتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔