جنگلی حیات کا عالمی دن

March 03, 2020

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلی حیات کادن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلی حیات کادن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور ان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شکار کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرناہے۔

اس سال کا موضوع "کرہ ارض پر موجود تمام جانداروں کی دست گیری "ہے،اس موقع پر چڑیاگھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں خصوصی تقریبات ہوں گی۔

طلباوطالبات میں مضمون نویسی، تقاریر،ذہنی آزمائش،فیس پینٹنگزاور مصوری کے مقابلے کےعلاوہ آگہی واک، لیکچر کااہتمام کیاگیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے اس موقع پر دنیا بھر میں تقریبات اور اس حوالے سے سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں جنگلی حیات کے تحفظ پر زور دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تلور کا بے دریغ شکار کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں دنیا بھرسے آنے والی پرندوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔