پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 5 نجی اسپتالوں میں سرجری کا عمل روک دیا

March 05, 2020

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر 5 نجی اسپتالوں کے 10 آپریشن تھیٹرز میں سرجری کا عمل روک دیا۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ اسپتالوں کی انسپکشن کی گئی، 5 اسپتالوں میں مطلوبہ معیار کے انتظامات نہ ہونے پر ان کے آپریشن تھیٹرز میں سرجری کا عمل روک دیا گیا۔

اسپتال مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مطلوبہ معیار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔