بھارت: نربھیا ریپ کیس: چاروں مجرموں کی رحم کی اپیل مسترد

March 05, 2020

نربھیا ریپ کیس کے چاروں مجرمان کو 20 مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔

گزشتہ روز بھارتی صدر نے آخری مجرم کی رحم کی درخواست کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد دلی ہائی کورٹ نے چاروں مجرموں کی سزائے موت کے نئے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

عدالت نے چوتھی مرتبہ چاروں مجرموں کی پھانسی کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔

یاد رہے کہ 2012 میں نربھیا نامی لڑکی کو اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تشدد کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج لڑکی کچھ دنوں بعددم توڑ گئی تھی۔