موبائل فون کا استعمال، چینی ڈرائیور کار سمیت دریا میں جاگرا

March 05, 2020

موبائل فون کا استعمال، چینی ڈرائیور کار سمیت دریامیں جاگرا

موبائل فون اور سوشل میڈیا کا بخار آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس کار ڈرائیور کو ہی دیکھ لیں جسے سوشل میڈیا کابخار مہنگا پڑ گیا۔

یہ مناظر چین کے صوبے گوئیژو میں دیکھے گئے جب ایک شخص کار چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کر رہا تھا اور اسی مصروفیت میں پُل سے گزرتے ہوئے گاڑی سمیت دریا میں جا گرا۔

رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے ڈرائیور سمیت تمام افراد زخمی ہونے سے محفوظ رہے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو اپنی نئی کار کا نقصان اٹھانے سمیت جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔