سابق فٹبالر رونالڈینو گرفتار

March 07, 2020



برازیل کے سابق اسٹار فٹ بالر رونالڈینو اور ان کے بھائی کو جنوبی امریکا کے ملک پیراگوئے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے وقت ان پر پیراگوئے میں داخلے کے لیے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رونالڈینو نے غلط کاغذات دکھائے جس پر گرفتاری کی گئی۔ پولیس نے دونوں افراد کے ہوٹل کی بھی تلاشی لی جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب رونالڈینو اور ان کے بھائی نے الزامات کو ماننے سےانکار کیا ہے۔