103سالہ شخص کی نوجوان لڑکی سے شادی، ویڈیو وائرل

March 09, 2020

عمر رسیدہ انڈونیشن شہری نے انتہائی کم عمر لڑکی سے شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا ۔

سوشل میڈیا پر عمر رسیدہ شخص کی شادی کی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں 103 سالہ شخص کو 27 سالہ لڑکی سے شادی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انڈونیشیا کے شہر سیوا کے 103 سالہ شہری پوانگ کاٹے کی 27 سالہ لڑکی انڈو الانگ سے شادی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ دولہا اور دلہن کی عمر میں 76 سال کا فرق ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اس شادی کو سچ ماننے سے انکار کردیا۔

103 سالہ پوانگ کاٹے نے اپنی اہلیہ کو حق مہر میں 50 لاکھ انڈونیشی روپیہ (54 ہزار پاکستانی) دیا ہے۔