چین میں ہر سو آلو بخارے کے پھولوں کی بہار

March 09, 2020

چین میں ہر سو آلو بخارے کے پھولوں کی بہار

پھول زندگی میں خوشیوں کا رنگ بکھیر دیتے ہیں اور ان کی خوشبو ہر ذی روح کوایک الگ ہی سکون دیتی ہے۔

چین میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہر سو پھیلے خوبصورت پھول جہاں سحر انگیز نظارہ بکھیر رہے ہیں وہیں فضا میں مہکتی پھولوں کی مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے سیاحوں پر سحر طاری کردیا ہے۔

چین کے صوبے گوئی ژو میں بھی ہزاروں درختوں پر آلو بخارے کے پھل کی آمد سے قبل اس کے پھولوں نے دلکش نظارے بکھیر دئیے ہیں۔