بلاول اور حمزہ نے بوکھلاہٹ میں الزامات لگائے ہیں، فیاض چوہان

March 10, 2020

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز نے بوکھلاہٹ میں عمران خان اور پنجاب حکومت پر الزامات لگائے ہیں، حمزہ شہباز سر سے پاؤں تک چور بازاری میں دھنسے ہوئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز لوگوں نے 10سال میں صوبے اور عوام کا خون نچوڑا، شہباز شریف دور میں سوا 7 لاکھ بچہ پرائمری اسکولوں سے ڈراپ ہوا۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں دنیا مان رہی ہے کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ درآمدات کم ہوئی ہیں لیکن لوٹ مار ایسوسی ایشن کو یہ ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کورونا پر مہم چلائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔