حجام نے کھڑکی سے حجامت شروع کردی، ویڈیو وائرل

March 11, 2020


دنیا بھر میں کرونا وائرس نے سب کو دہشت میں مبتلا کر رکھا ہے اور نظام زندگی معطل ہے لیکن چین میں لوگوں نے کاروبار چلانے کےلیے منفرد طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔

چین میں کچھ حجام اپنی انوکھی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک چینی خاتون ہیئر ڈریسر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اپنے گھر کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔

خاتون حجام نے ماسک پہنا ہوا ہے، لوہے سے سلاخوں کے درمیان سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے اصرار پر بال کاٹ رہی ہیں۔

خاتون نے ملک بھر میں کرونا وائرس پھیلنے کے باعث خود کو گھر میں محصور کرلیا تھا لیکن ان کے گاہکوں نے اصرار کیا وہ ہی ان کے بال کاٹیں گی جس پر وہ کھڑکی سے بال کاٹنے پر راضی ہوئی۔