پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی

March 20, 2020

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی، حالیہ کیس راولپنڈی میں سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹیمیں مریضوں اور ان کے قریبی افراد کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید لکھا کہ معاشرتی طور پر علیحدگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تک پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر مصدقہ کیسز کی تعداد 78 تھی۔