چینی اداکارہ نے منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کا طریقہ بتادیا

March 21, 2020


کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک چینی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کا طریقہ بتایا ۔

چین کی 38 سالہ معروف اداکارہ فین بنگبنگ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ رقص پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہاتھ صاف کرنے والی اس ویڈیو میں انہوں نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اس مہلک مرض سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ صحت مند رہنے کے لیے ہمیشہ ہاتھ دھوتے رہیں۔