پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔
نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔
آئی جی عثمان انور نے خبردار کیا ہے کہ خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر حوالات جائیں گے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے 8 خصوصی اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔
تفریحی مقامات پر ٹریفک کے خصوصی دستے بھی تعینات ہوں گے۔
پولیس کے مطابق آج شام 7 بجے تا رات 3 بجے اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، والدین بچوں کو ون ویلنگ اور انڈر ایج ڈرائیونگ سے منع کریں۔
دوسری جانب مری میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او مری کے مطابق یہ اقدام سیاح فیملیز کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اگلے دو روز مری مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔