• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے حادثہ، روسی انفلوئنسر چل بسی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

روسی ٹک ٹاکر آرینا گلازونوا سب وے کی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد جان کی بازی ہار گئیں۔

یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب 27 سالہ آرینا گلازونوا جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں ایک دوست کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھیں۔

ٹک ٹاکر ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر پھسل کر سب وے کی سیڑھیوں سے گر گئیں۔ دل خراش لمحہ کیمرے میں بھی محفوظ ہو گیا۔

اس اچانک اور المناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صارفین کے درمیان سوشل میڈیا کے لیے مواد تیار کرتے وقت حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔

یہ واقعہ آن لائن کانٹینٹ کری ایٹرز کے لیے ایک سنجیدہ یاد دہانی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ویڈیوز بناتے وقت احتیاط اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید