ایس ای سی پی نے ریگولیٹری ڈیڈلائنز میں ایک ماہ کی توسیع کردی

March 23, 2020

ایس ای سی پی نے ریگولیٹری ڈیڈلائنز میں ایک ماہ کی توسیع کردی، اس حوالے سے جاری سرکلر کے مطابق جن کمپنیوں کامالی سال31 دسمبر کو ختم ہوا، انہیں سالانہ اجلاس کرنے کیلئے30 دن کی توسیع دی گئی ہے۔

کمپنیاں30 اپریل تک کیے جانےوالے اجلاس اب 29 مئی تک کرسکتی ہیں اور ڈائریکٹرز کے الیکشن بھی معطل کرسکتی ہیں، سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹرز کے الیکشن میں تاخیر اور وجوہات کی رپورٹ رجسٹرار کو فائل کرسکتے ہیں۔

ہرقسم کےقانونی ریٹرن جمع کرانے میں بھی 30 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے پر جرمانہ یا قانونی کارروائی نہیں کی جائےگی۔