پشاور شیشہ سموکنگ کلب سیل ‘مالک کو بھاری جرمانہ

March 25, 2020

پشاور ( وقائع نگار ) ایڈمنسٹرٹر ٹاؤن تھری میاں انیس الرحمان کی ہدایت پر ٹی او آر ٹاؤن تھری مس ذی الحجہ الیاس نے انسپکٹر حضر ت علی کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر شیشہ کلب پر چھاپہ مارکرکے سیل کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ٹی او آر مس ذی الحجہ الیاس نے یونیورسٹی روڈ‘ تہکال ‘پلوسئی اور ناصر باغ میں حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر شیشہ سموکنگ کلب پر چھاپہ مارکرسیل کردیا جبکہ مالک کو بھاری جرمانہ کردیا اس موقع پر انہوں نے پی سی او ‘ سروس سٹیشن ‘ لوہار‘ موٹر سائیکلیں میکنک‘ سنیٹری کی دکانیں بند کروائی دی اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ دکانوں کو نہ کھولے کیونکہ حکومت نے کرونا وائر کی روک تھام کیلئے جواقدامات اٹھارہی ہیں اس پر دکاندا ر من و عن سے عمل کیاجائے انہوں نے تمام دکانداروں کو سختی سے تاکید کی کہ وہ دکانیں نہ کھولیں ۔ دوسری جانب ٹاؤن تھری کے انفور سمنٹ آفسیر عدنان احمد نے توصیف احمد اور اپنی ٹیم کے ہمراہ نوتھیہ پھاٹک‘ گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں سے ایکسپائر سینیٹائزر برآمد کرلئے جس پر انفورسمنٹ آفیسر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جنرل سٹور مالکان کو بھاری جرمانہ کرکے دکانوں کو سیل کردیا جبکہ دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئس کریم بھی نہ بھجیں اور دکاندار ماسک وغیرہ مہنگابیجنے سے گریز کریں۔