چمن شہر اور گردونواح سمیت قلعہ عبداللّٰہ، توبہ اچکزئی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی کےکھمبے، دیواریں گریں،درخت اکھڑ گئے۔
بارش کے بعد شمال بالائی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
بالائی پہاڑی علاقوں میں تیز ژالہ باری ہوئی، کان مہترزئی کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری کے ساتھ چترال لوئر اور اپر میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی اطلاعات ہیں۔
وادی نیلم کےمختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ہے۔