دنیا بھر میں لوگوں کے گھروں پر رہنے سے فضائی آلودگی میں زبردست کمی

March 25, 2020

دنیا بھر میں لوگوں کے گھروں پر رہنے سے فضائی آلودگی میں زبردست کمی

کورونا وائرس کے پھیلنے کے باعث ہونے والے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری گھروں پر رہنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے دنیا کے96 شہروں میں فضائی آلودگی میںزبردست کمی دیکھنے میںآئی ہے جبکہ 4 شہروں کی فضا ابھی بھی انتہائی غیر صحتمند ہے۔

انڈیکس کے مطابق بیجنگ اور ممبئی کی فضا اب بھی انتہائی غیرصحتمند ہے، جبکہ فضائی آلودگی کا معائنہ کرنے کے بعد انڈیکس میں بتا یا گیا ہے کہ مزید دو شہروں میں چینی شہر چنگ زو اور تھائی لینڈ کا چیانگ مے شامل ہیں۔

انڈیکس میں بتا یا گیا ہے کہ دنیا کے 8 شہروں کی فضا حساس لوگوں کیلئے غیرصحتمند ہے، جبکہ حساس لوگوں کیلیے غیرصحتمند شہروں میں ڈھاکا، کولکتہ اور ریاض بھی شامل ہیں۔

کراچی اور لاہور سمیت 54 شہروں میں ایئرکوالٹی معتدل کی سطح پر ہے۔

انڈیکس کے مطابق دنیا کے 96 شہروں میں سے 32 کی ایئرکوالٹی اچھی ہے۔

کوالٹی انڈیکس میں ملبورن، سان فرانسسکو پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں بتا یا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق کورونا کے بعد دنیا میں فضائی آلودگی خطرناک سے بہترین کی سطح پر آگئی ہے۔