مرتضیٰ وہاب سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین

March 25, 2020

مرتضیٰ وہاب سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے انتظامیہ اور طبی عملہ کو خراج تحسین کیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کام کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ پولیس، رینجرز اور فوج سے مکمل تعاون کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے اصل ثمرات سوشل آئیسولیشن سے ہی سامنے آسکتے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، اور اپنے سماجی رابطوں میں فاصلہ رکھتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کا عملہ اور پولیس، رینجرز آپ کی خدمت کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوتا نظر آرہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلیں۔