سابق صدر کراچی کرکٹ سراج بخاری معمولی زخمی

March 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور شہر کے بزرگ کرکٹ آرگنائزر پروفیسر سراج الاسلام بخاری گھر کے باتھ روم میں پھسل کر زخمی ہوگئے انہیں معمولی چوٹیں آئیں ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کولہے کی ہڈی محفوظ رہی البتہ کولہے میں تکلیف ہے۔سراج بخاری کرکٹ کی سیاست سے کنارہ کش ہونے کے بعد زیادہ وقت گھر پر گذارتے ہیں۔