اولمپکس کائونٹ ڈائون بند،گھڑی پر معمول کا وقت اور تاریخ سیٹ

March 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگل کو ٹوکیو اولمپکس گیمز کے ملتوی ہونے کے باوجود بدھ کو ٹوکیو ریلوے اسٹیشن کے سامنے لگائی اولمپکس کائونٹ ڈائون کی گھڑی بدستور کام کرتی رہی جس پر بدھ کی تاریخ اور ان کھیلوں کے آغاز کے لئےدنوں، گھنٹے اور سیکنڈز کی تعداد ظاہر کررہی تھی۔ جسے بدھ کی صبح بند کردیا گیا۔ کچھ دیر بعد اس گھڑی پر معمول کا وقت اور تاریخ لگادی گئی۔جاپانی میڈیا کے مطابق لوگوں نے اس گھڑی کو دیکھا،کچھ نے الوادع کا اشارہ کیااور کئی انگوٹھے کو نیچے کی جانب موڑ کر اپنی مایوسی کا اظہار کررہے تھے۔ گھڑی مذکورہ مقام پر نصب کیے جانے کے بعد مقامی افراد اور سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئی تھی، لوگ اس کے قریب کھڑے ہوکر سیلفیاں بنواتے تھے۔