اورنگی میں نوجوان لڑکی نے خود کشی کر لی

March 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان بازار رتھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15بلاک ڈی مکان نمبر K-648میں لڑکی نے گلےمیں پھندا لگاکرخود کشی کرلی، اطلاع ملنےپر پولیس اور ریسکیو عملے نےموقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لےکر عباسی اسپتال منتقل کیا ، جہاں متوفیہ کی شناخت 20سالہ عائشہ دختر آصف کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ گھریلولڑائی جھگڑے کے دوران لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر دوپٹہ کا پھندا بناکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے ، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔‎