کورنگی کازوے پل کے قریب جمع کچرے سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

March 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ ورکرز یونین بلدیہ شرقی کراچی کے صدر ملک نواز نے یونین رہنمائوں محمد اکرم، رانا کلیم، ملک اعجاز، محمد حنیف، محمد انور، راشد کشمیری، عارف شاہ اور امتیاز کے ساتھ کورنگی کازوے پل کے قریب واقع بلدیہ شرقی کے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن (جی ٹی ایس) کا معائنہ کیا اور سالڈ ویسٹ کنٹریکٹرز کی6 روز سے جاری ہڑتال کے نتیجے میں جمع شدہ کچرے اور مزید آنے والے کچرے کے یے جگہ خالی کروانے کا جائزہ لیا۔انہوں نے سرکاری مشینری کا معمولی نقص د رست نہ کرنے اور چائنیز گاڑیوں کو لینڈفل سائٹس تک نہ بھیجنے کے عمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو اردگرد کی آبادی میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔