دوسرے روز بھی مساجد اور گھروں سے اذانیں دی گئیں

March 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کی قدرتی اورناگہانی آفات سے محفوظ رہنے کے لئے بدھ کو دوسرے روز بھی رات دس بجے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مساجدوں سے اذانیں دی گئی،کئی علاقوں میں لوگوں نے چھتوں اور فلیٹوں کی بالکونی سے بھی اذانیں دیں۔مساجدسے شہریوں سے اپیل بھی کی گئی کہ وہ گھروں میں رہ کر اللہ تعالیٰ سے اس مہلک آفت سے بچائو کے لئے خصوصی دعائیں بھی کریں۔