حکومتی پیکیج بے معنی ، 5ہزار تک بجلی گیس کے بل ایک سال تک معاف کئے جائیں،ن لیگ

March 26, 2020

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک پر پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی وصوبائی اسمبلی، سینٹ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ن لیگ نے کہا کہ حکومتی پیکیج بے معنی ، 5 ہزار تک بجلی گیس کے بل ایک سال تک معاف کئے جائیں،پیکیج میں اپوزیشن کے نکات شامل ، پٹرول کی قیمت 70روپے کم ، فنانشل ایمرجنسی نافذ،عوام کوخوراک پہنچانے کیلئے پروگرام بنایاجائے، ملک کی مجموعی صورتحال بالخصوص کورونا سے پیدا شدہ حالات پر تفصیلی غور کیا۔ پارٹی نے باہمی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں قرارداد بھی منظور کی جس میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی۔ کورونا کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والے ڈاکٹراسامہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی۔مطالبہ کیاگیا کہ ڈاکٹر اسامہ کو سول اعزاز عطا کیاجائے۔