بارش کے دوران واسا میں ہائی الرٹ‘نکاسی آب کیلئے آپریشن شروع

March 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) بدھ کی علی الصبح ملتان میں ہونے والی بارش کے دوران واسا میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران ، فیلڈ سٹاف کو صبح ڈیوٹی کے لیے طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا اس دوران ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیو نےمختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سڑک کے کناروں پر جمع بارش کے پانی کو مشینری کے ذریعے ہٹانے کا حکم دیا،رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر 6ملی میٹر، سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن پر 3.5 ملی میٹر، کڑی جمنداں 7ملی میٹر جبکہ پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 3ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔