پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی حکومت کو قرنطینہ کیلئے عمارتوں کی پیشکش

March 26, 2020

پشاور(خصوصی نامہ نگار)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کو نجی سکولوں کی عمارتوںکوقرنطینہ کے لئےاستعمال کرنے کی پیشکش کردی تاہم مطالبہ کیاہے کہ حکومت نجی شعبےکیلئے قلیل المدتی بلاسودقرضوں کااعلان کرے تاکہ مالکان کوکرایہ اوراساتذہ کوبروقت تنخواہیں ادا کی جاسکیں۔نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری سید انس تکریم نے ایک بیان میںکہا ہے کہ اچانک سکول بند ہونے سے لوگ پریشان ہیںکرونا سے معاشی بد حالی بڑھ رہی ہے ان حالات میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ اختلافات کے باوجود تعاون کیا جائے گا نیٹ ورک چھوٹے شہروں میں سکولوں کی عمارتوں کو قرنطینہ کےلئے دے سکتے ہیں۔