اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کا پاکستانی کمیونٹی اور طلبا کے لیے پیغام

March 26, 2020

پاکستانی سفارتخانہ روم نے پاکستانی کمیونٹی اور طلبا کے لیے ایک خصوصی پیغام دیا ہے۔

کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر اطالوی حکومت نے میعاد ختم ہونے والے رہائشی اجازت ناموں کی میعاد میں مزید 90 دن کی توسیع کر دی ہے۔

سفارتخانہ روم نے اس سلسلہ میں وزارت خارجہ اسلام آباد کے نام خط میں کہا ہے کہ وہ یہ معلومات ایف آئی اے اور دیگر محکموں کو بھی دے دیں۔

اٹلی کا کہنا ہے کہ ابھی پاکستانی کمیونٹی اور طلبا کسی پریشانی کے بغیر اٹلی واپس آ سکتے ہیں۔

سفارت خانہ روم کا کہنا ہے کہ اٹلی پاکستانی کمیونٹی اور طلبا ایئرپورٹس پر کسی بھی مشکل میں سفارتخانہ روم اور قونصل خانہ میلان میں مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

(39.3803770088), (39.5345494)