کورونا: بلوچستان کی جیلوں سے 78 قیدی رہا

March 27, 2020

بلوچستان میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبے کی جیلوں سے 78 قیدیوں کو رہا کردیا گیا، آئی جی جیل خانہ جات نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت دے دی۔

آئی جی جیل خانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر 2 ماہ کی رعایت ملنے کے بعد صوبے کی جیلوں سے 78 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا گیا۔

رعایت ملنے کے بعد کوئٹہ جیل سے 33 قیدی، مچھ جیل سے 11، گڈانی جیل سے 10، خضدار سے 4، ژوب اور ڈیرہ مراد جمالی جیل سے 3 ،3 قیدی رہا کردیئے گئے۔