ٹائون ون انتظامیہ کا چھاپہ‘ 8دکانیں اور آئس کریم فیکٹری سیل

March 27, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک) ٹائون ون انتظامیہ نے پھندو روڈ‘ گلبہار‘ سٹی سرکلر روڈ ‘رامداس بازار اور شیخ آباد کا دورہ کیا ا س دوران ٹائون ون انتظامیہ نے پھندوروڈ پر آئس کریم فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاںپر مزدور صحت کے اوزار وں کے بغیر کام کررہے تھے جبکہ حکومت کی طرف سے کارروباری سرگرمیوں پر پابندی بھی ہے جس پر ٹائون ون انتظامیہ نے فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ گلہبار میں پراپرٹی کی دکان ‘ شوراما کی دکان ‘ رامداس بازار میں ٹی وی مکینک کی دکان ‘رضائیوں کی دکان ‘شیخ آباد میں افغان ہوٹل ‘ اور گلبہار میں 3 جوس کی دکانوں کو سیل کردیا ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کے احکامات پر من وعن سے عمل کریں اور دکانیں نہ کھولیں کیونکہ کرونا کی وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہے اور حکومت نے عوام کی صحت کے پیش نظر تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کی ہے۔