فرانس بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہ ہوسکے

March 27, 2020

فرانس بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہ ہوسکے

فرانس بھر میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور لاک ڈاون پر عمل درآمد کی وجہ دوسری بار جمعہ کی نماز مساجد میں ادا نہیں کی جا سکی۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت کسی بھی شہر میں نماز جمعہ کا اجتماع نہ ہوسکا۔ پیرس کی جامعہ مسجد، مسکے دو پاغی سمیت کسی جگہ بھی نماز جمعہ کا اجتماع منعقد نہیں ہو سکا۔

اس موقع پر مقامی مذہبی اسکالر ڈاکڑ سید کمال حسین شاہ نے لوگوں کو گھروں پر نماز زور ادا کرنے کی تلقین کی۔