پی سی بی سے نچلے درجے کے ملازمین کو فوری تنخواہ دینے کا مطالبہ

March 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری شفیق کاظمی نے وزيراعظم عمران خان اورپی سی بی کے چئیرمین احسان مانی سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات میں پی سی بی کے تمام گراؤنڈ اسٹاف اور دیگر عملے کو مارچ کی تنخواہ جلد ادا کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ گرائونڈ اسٹاف اور نچلے درجے سے تعلق رکھنے والے ملازمین اس صورت حال میں مالی طور پر پریشانی سے دوچار ہیں،اميدِ ہے اسپورٹس مين وزيراعظم پی سی بی سے منسلک تمام کمزور طبقے کی بھرپور اور جلدازجلد مددکریں گے۔