کورونا سے متاثرہ کنیکا کپور اور شہزادہ چارلس کی ملاقات، دونوں میں کون کس کی وجہ سے متاثر ہوا؟

March 28, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور میں کورونا وائرس کی تشخیص کے چند روز بعد برطانوی شہزادے چارلس میں بھی کورونا کی تصدیق ہوگئی اور اب ان دونوں شخصیات کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔کنیکا کپور رواں سال 9 مارچ کو لندن سے ممبئی پہنچی تھی جس کے بعد وہ لکھنؤ روانہ ہوئیں جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔برطانیہ میں گزارے اپنے وقت کے دوران گلوکارہ نے کئی بڑے ایونٹس میں شرکت کی اور چند رپورٹس کے مطابق ان ایونٹس میں سے چند میں ان کی ملاقات شہزادہ چارلس سے بھی ہوئی۔ ان دونوں کی ملاقات کی چند تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن پر کچھ نے کنیکا کپور کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ یہ سوچ کر پریشان نظر آئے کہ آخر ان دونوں میں کون کس کی وجہ سے متاثر ہوا۔