سیری تھانے کی حدود میں 11سالہ بچے سے جنسی زیادتی

March 28, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سیری تھانے کی حدود میں 11سالہ بچے سے جنسی زیادتی ‘پولیس نے 2ملزمان کو گرفتارکرکے تفتیشی ریمانڈ کے لئے سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 10کی عدالت میں پیش کردیا‘ عدالت نے گرفتار ملزمان کو 3روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو سیری کے گوٹھ الن بردی کے رہائشی دین محمد ولد ہارون بردی نے ہوسٹری تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کا 11سالہ چھوٹا بھائی علی مراد 21مارچ کو مویشی چرانے گیا تھا جہاں 2 ملزمان رمضان برفت اورسجاد عرف کوڈو اسے زبردستی جنگل میں لے گئے اوربدفعلی کانشانہ بنایا اس دوران بھائی کے شورمچانے پر علاقے کے لوگ پہنچے تو ملزمان فرار ہوگئے۔