نجکاری شیڈول میں کوئی ردوبدل نہیں کیا،میاں محمد سومرو

March 28, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ )وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کی صحت ہماری بنیادی ترجیح ہے،تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اداروں کی نجکاری سے متعلق پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں،حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری مقررہ وقت میں مکمل کر نے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، سرمایہ کاروں کیلئے ورچوئل ڈیٹا روم پر پاور پلانٹس سے متعلق تمام تر معلومات اپ لوڈ کر دی ہیں،قومی اور بین الاقوامی مالیاتی مشیروں اور دیگر متعلقہ سرمایہ کار کمپنیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مسلسل روابط ہیں ،موجودہ وبا ءکے خطرے کے پیش نظر تمام تر معاملات کو ای فائلنگ اور ای لنک کے ذریعے سر انجام دے رہے ہیں،پاور پلانٹس اور دیگر کی نجکاری سے متعلق طے شدہ مدت میں فی الحال کوئی ردوبدل نہیں کی۔ چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت پاور پلانٹس سے متعلق ٹیرف معاملات پر اہم میٹنگ ہوئی ہے ۔