صوبائی وزیر صحت نے مجاہد رضا کار فورس پروگرام شروع کر دیا

March 28, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے وزیراعلی مجاہدرضاکار فورس پروگرام شروع کرنے کااعلان کردیاہے۔انہوں نے وزیراعلی مجاہدرضاکار فورس پروگرام کے تحت رضاکاربھرتی کرنے کے احکامات محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔ وزیراعلی مجاہدرضاکار فورس پروگرام میں بھرتی کے عمل کی تمام نگرانی محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کرے گا۔وزیراعلی مجاہدرضاکار فورس پروگرام کیلئے محکمہ میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی جارہی ہے۔