بارشوں اور تیز ہوائوں سے میپکو بجلی سسٹم کو بھاری نقصان کا سامنا

March 28, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی ریجن بھر میں شدید بارشوں اور تیز ہوائوں سے بجلی سسٹم کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ جمعرات کے روز مسلسل بارشوں سے بجلی کی فراہمی بھی متاثرہوئی۔ ملتان، شجاع آباد، خانیوال، کبیروالہ، وہاڑی، میلسی، بوریوالہ، بہاولپور، کہروڑپکا، لودھراں، صادق آباد، خانپور، رحیم یاٍر خان، پاکپتن ، چیچہ وطنی، ساہیوال، بہاولنگر، ہارون آباد، مظفرگڑھ، علی پور، کوٹ ادو، لیہ ، ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور سمیت ریجن بھر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور کئی علاقوں میں ہائی ٹینشن اور لوٹینشن پولز سمیت تاریں گرنے کے واقعات رونما ہوئے۔ سی ای او میپکو انجینئر طاہر محمود اورجنرل منیجر آپریشن محمد اخلاق قادری میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاورکنٹرول سنٹر میں بجلی فراہمی کے کاموں کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔انہوں نے بجلی بحالی کے احکامات جاری کئے اور لائن سٹاف کو سیفٹی پالیسی اور کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔