بارش کے بعد شہر اقتدار کی فضا میں پولن کی کمی

March 28, 2020

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار اسلام آباد میں جاری مسلسل بارش کے باعث پولن کی مقدار میں حیرت انگیز کمی آئی ہے۔

ذرائع موسمیات کے مطابق بارش کے بعد اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدارکم ہو کر محض 485 فی مکعب میٹر رہ گئی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدار 30 ہزار 180فی مکعب میٹرتھی جبکہ طبی ماہرین نے آگاہ کیا تھا کہ پولن الرجی سے بچاؤ کیلئے گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔