بحرانوں سے نجات کیلئے اسوۂ رسول ؐ کو اپنانا ہوگا، سید احمد ترمذی

March 29, 2020

ہیلی فیلس (زاہد مرزا) معروف عالم دین اور مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے صدر پیر پروفیسر سید احمد حسین ترمذی نے کہا ہے کہ مسائل کے حل اور بحرانوں سے نجات کیلئے ہمیں اسوۂ رسولؐ کو اپنانا ہوگا ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمارا ایک ہونا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے پوری قوم مل کر ملک و ملت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلی فیکس میں اپنی رہائش گاہ پر ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہوگا، ہماری تنزلی کی بنیادی وجہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے روگردانی ہے انہوں نے ملکی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔