ہیٹی، کورونا وائرس کے اسپتال کا ڈائریکٹر اغوا، عملے نے احتجاجاً کام بند کردیا

March 29, 2020

ہیٹی(نیوز ڈیسک)کیریبین ملک ہیٹی میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال کے ڈائریکٹر کو اغوا کرلیا گیا جس کے بعد اسپتال کے عملے نے احتجاجاً کام بند کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں کورونا وائرس کے کیسزکے دوران گینگز کی سرگرمیاں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور جرائم پیشہ افراد نے ایک بڑے اسپتال کے ڈائریکٹر کو تاوان کے لیے اغوا کرلیا۔اسپتال کے ڈائریکٹر کے اغوا کے بعد اسپتال کا عملہ احتجاج پر چلا گیا اور مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجن ڈاکٹر جیری بیٹر کو گھر سے اسپتال جاتے وقت اغوا کیا گیا۔