کورونا، نیویارک میں طبی عملے کو خراج تحسین

March 29, 2020

نیویارک میں طبی عملے کو خراج تحسین

نیو یارک میں شہریوں نے بالکونیوں اور کھڑکیوں پر کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر اور گیت گا کر کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اس نے پوری دنیا کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ وبا کو پھیلنے سے روکنےکے لیے دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں۔

اس خطرناک وبا کا شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹرز و طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

ایسے ہی باہمت اور فرض شناس طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیویارک کے شہریوں نے اپنے گھروں کی بالکونیوں، کھڑکیوں اور دروازوں پر کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، برتن بجا کر میوزک پرفارمنس دی اور یکجہتی کے گیت گنگنائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 199 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 27 ہزار 367 اموات اور 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 3 سو 63 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔